پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ،کورکمانڈر سمیت 6افراد سوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا،ہیلی کاپٹر لسبیلہ، بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پرمامور تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لاپتہ ہونیوالے ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے،.ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
A Pakistan army aviation helicopter which was on flood relief operations in Lasbela, Balochistan lost contact with ATC. 6 individuals were on board including Commander 12 Corps who was supervising flood relief operations in Balochistan. Search operation is underway.DTF
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 1, 2022
ہیلی کاپٹر میں بارہویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افراد سوار تھے،کورکمانڈر فلڈ ریلیف آپریشن کا فضائی معائنہ کررہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیاہیلی کاپٹر لسبیلہ سے واپسی پر لاپتہ ہوا ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان گرفتار