(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا نظریہ پاکستان روڈ پر پروٹیکٹیڈ یو ٹرنز مںصوبے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر نظریہ پاکستان روڈ پر بنائے گئے پروٹیکٹیڈ یو ٹرنز کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان روڈ پر ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے یوٹرنز بنائے گئے ہیں، شوکت خانم ہسپتال چوک کو بھی سگنل فری بنا دیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے اس اہم پوائنٹ کو سگنل فری بنانے سے یومیہ 45 ہزار گاڑیوں کوآمدورفت میں سہولت ملے گی اور واپڈا ٹاؤن، کینال بنک روڈ، جوہر ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی اس سگنل فری کوریڈور سے مستفید ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل رپورٹ،نگران وزیراعلی نے ائیرپورٹ پر ہی اجلاس بلالیا
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر اسرار سعید اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔
اس موقع پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور چیف انجینئر اسرار سعید نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کو 15 روز میں مکمل کیا گیا اور ترقیاتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا گیا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نظریہ پاکستان روڈ پر غفار چوک پر یو ٹرن بنایا گیا ہے۔
صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔