بھارت: کرین زیر تعمیر پل پر گرنے سے 17افراد ہلاک،3زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر میں زیر تعمیر پل پر کرین گرنے سے 17افراد ہلاک 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں زیر تعمیر پل کے لیے لوہے کا ڈھانچہ لے جانے والی کرین اچانک پل پر گر گئی۔ کرین گرنے کے نتیجے میں 17افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
#Maharashtra | The death toll following the Samrudhi Highway crane collapse accident has gone up to 16.
— The Indian Express (@IndianExpress) August 1, 2023
Read more: https://t.co/kaXvwnzKAk pic.twitter.com/MuK8KFq1R0
بھارتی حکام کے مطابق کرین کے ملبے کے نیچے دبے مزید 5 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کرین گرنے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا تاہم امکان ہے کہ کرین تکنیکی خرابی کے باعث آپریٹر کے کنٹرول سے باہر ہو کر گری۔
مزید پڑھیں: نظریہ پاکستان یو ٹرنز منصوبے سے یومیہ 45 ہزار گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، محسن نقوی
پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر عوام کے لیے بند کردیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔