بلال یاسمین حملہ کیس،مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ن لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کیس میں اہم پیشرفت، ہائیکورٹ کے حکم پر مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کاکیس سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم،ملزمان نے ہائیکورٹ میں دہشت گردی کی دفعات کیخلاف اپیل دائر کر رکھی تھی،ہائیکورٹ کے حکم پر مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے اس کیس کی سماعت کی۔
ملزمان میاں حسیب وکی ،اسد حامد ،حامد محمود اورمحسن منظور سمیت دیگر پیش ہوئے۔مقدمہ میں ملوث کرایہ کے قاتل ماجد ،قاصد عرف کاشی کو جیل سے پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں:فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی
ملزمان کی جانب سے ملک عشرت ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔