باجوڑ حملہ انٹیلیجنس کی بڑی ناکامی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باجوڑ حملہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ پوری قوم ریاستی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے۔ پاکستان میں 26 انٹیلیجنس ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں۔ باجوڑ حملہ ایک بڑی انٹیلیجنس ناکامی ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس طلب کرلیا ہے،لیکن اس سے پہلے قبائلی زعماء کا جرگہ بلانے کی تجویز آئی ہے،
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) July 31, 2023
زعماء اور پختون قیادت بیٹھے اور اس خطے کے بارے میں سوچیں کہ حال میں خیبر ایجنسی میں دو واقعات ہوئے، جس میں مسلمانوں کا خون بہا ہے ،کچھ عرصہ… pic.twitter.com/CFpt5Rm2Fl
مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ کیا یہ مجھے اعتماد دلا سکتے ہیں کہ ریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہے یا نہیں؟ ریاست کیا صرف ٹیکس وصول کرے گی اور میری جان اور مال کی حفاظت نہیں کرے گی۔ باجوڑ جیسے واقعات کے ذریعے جے یو آئی (ف) کا عوام سے رابطہ توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس نوعیت کے اقدامات سے نہ تو پہلے ان کی پارٹی کا راستہ روکا جا سکا ہے اور نہ ہی یہ آج ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیں: بھارت: کرین زیر تعمیر پل پر گرنے سے 17افراد ہلاک،3زخمی
یاد رہے کہ اتوار کو جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن پر خودکش حملے میں 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔