(24نیوز)موج مستی اور سیر سپاٹوں کو بریک لگ گیا،کراچی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد شہر قائد میں نجی اور سرکاری اسکول کھول دیئے گئے، تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کے سکولز میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ، پہلے دن مختلف سکولوں میں حاضری معمول سے بہت کم دیکھی جا رہی ہے دوسری جانب سرکاری سکولوں میں حاضری 50 فیصد سے بھی کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام پرپیٹرول بم گرا دیا،قیمت میں حیران کن اضافہ
خیال رہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کی گئی تھیں۔