(رابیل اشرف، کومل اسلم) ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شہر لاہور کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کے پانچ فیصد امکان ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔
لاہور میں اے کیو آئی کی شرح 152 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز 8 ڈی ایچ اے 153، ہو ایس قونصلیٹ 152 جبکہ جوہر ٹاؤن میں اے کیو آئی کی شرح 143 ریکارڈ کی گئی ہے،پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
شہر قائد کا موسم آج بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوپہر میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 19 کلو میٹر ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 80 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر قائد میں آلودگی کے لحاظ سے کراچی 9ویں نمبر پر ہے جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 14ویں نمبر پر آگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، اسلام آباد ،خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، مری، گلیات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
مزیدب پڑھیں: اہم پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی سے راہیں جد اکر لیں
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے۔ تاہم کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے شہر دادو میں تیز بارش کے بعد گورکھ ہل اسٹیشن پر درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ، جوہی اور دادو شہر میں تیز بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ادھر گوجرانوالہ میں ہرڑ کے مقام پربرساتی نالےکا بند ٹوٹ گیا جس سے 15 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں زیارت اور جھل مگسی اور گردونواح میں بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایم 8 شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔
چلاس میں سازین کے مقام پرسیلابی ریلا شاہراہ قراقرم کو بہا لے گیا جس کے بعد گلگت سے راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔