(24نیوز)شہر لاہورکے تمام ریجنل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر میں آن لائن تجدید کا عمل شروع کر دیا گیا۔
آن لائن تجدید کیلئے 1000 روپے اضافی فیس مقرر کر دی گئی ہے،معمول کے پاسپورٹ کیلئے اب 3 کی بجائے 4 ہزار روپے فیس جمع کروانا ہو گی۔
ارجنٹ فیس پر 5 کی بجائے 6ہزار روپے ادائیگی کرنا ہو گی،آن لائن درخواست جمع کروانے والے سائلین کے پاسپورٹس کی ہوم ڈلیوری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام پرپیٹرول بم گرا دیا،قیمت میں حیران کن اضافہ
سائلین پاسپورٹس کی تجدید کے لئے آن لائن درخواست جمع کروا سکیں گے ،آن لائن درخواست کیساتھ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی لگانا ہو گی۔
درخواست جمع کروانے پر معمول کے مطابق پاسپورٹس کی ہوم ڈلیوری ہو سکے گی۔