ڈالر سستا،روپے کی قدر میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر 14پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی سے ڈالر 290 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 286.64 روپے سے کم ہوکر 286.50 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے،کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 286.25 روپے تک ٹریڈ ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 320 روپے پر آگیا،برطانوی پاؤنڈ 1 روپے 50 پیسے کم ہوکر 373.50 روپے پر آگیا،اماراتی درہم 50 پیسے اضافے سے 81.50 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 77.50 روپے پر برقرار رہا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 380 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس ابتداء میں 380 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 400 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم اس میں کچھ کمی آئی اور تازہ اطلاعات کے مطابق انڈیکس 82 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 117 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام پرپیٹرول بم گرا دیا،قیمت میں حیران کن اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا جبکہ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 48 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔