(ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو آگ لگانے کے بعد امام مسجد کو شہید کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند ہجوم نے ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام کی مسجد پر آدھی رات کو حملہ کر دیا۔ بلوائیوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسجد کو آگ لگا دی۔
ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے امام مسجد سمیت دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ امام مسجد کو شہید کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پرتشدد مظاہروں نے گڑگاؤں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی جس دوران 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ہریانہ میں صورتحال قابو کرنے کیلئے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جبکہ ہریانہ کے محکمہ داخلہ نے وفاق سے اضافی فورس طلب کرلی۔