(قاسم علی شیخ) بہاولنگر میں دریائے ستلج میں سیلاب نے تباہی مچادی ، درجنوں گھر ملیامیٹ، سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں ز یر آب،زمینی کٹاؤبھی جاری کارپٹ روڈز بھی پانی میں بہہ گئے۔
دریائے ستلج میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔درجنوں گھر ملیامیٹ ہوگئے ہیں ،ساہوکا کے قریبی لوگوں کے گھر زمین بوس ہوگئے،سیکڑوں ایکڑ اراضی پر فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔
درجنوں عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے،متاثرین بے یارومددگار کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر سمیت بہت سارے گھروں کی چھتیں گر گئیں ہمارے کھانے کے لئے جو کچھ تھا وہ بھی ختم ہوگیا ،جانوروں کے لئے بھی چارہ تک دستیاب نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:وین اور بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی