لیبیا، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 385 پاکستانی گرفتار 

Aug 01, 2023 | 15:30:PM

(میاں مظہر) لیبیا، اخویر میں سکیورٹی فورسز نے 385 پاکستانی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تمام افراد غیر قانونی طور پر یورپ جانے کیلئے مختلف مقامات پر چھپے ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کئی روز سے غیر قانونی طور پر گودام میں چھپے ہوئے تھے۔ جن سے کوئی پاسپورٹ برآمد نہیں ہوا۔ گرفتار افراد کا تعلق پنجان، خیبرپختونخوا اور کشمیر سے ہے۔ 

مزید پڑھیں:  بیروزگار افراد کے لیے خوشخبری،حکومت نے پنجاب پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دیدی

گرفتار افراد کو تبروک ڈیزرٹ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اُن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں