جنرل ہسپتال سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن ونگ پولیس کی کارروائی، جنرل ہسپتال سے اغواء ہونے والا بچہ بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے بچے کی بحفاظت بازیابی کا حکم دیا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت رانا نعیم اللہ خان کے مطابق 3 سالہ بچے کو برقعہ پوش خاتون جنرل ہسپتال سے اغواء کر کے ساتھ لے گئی تھی۔ بچے کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں سمیت مقامی کیمروں کی مدد لی گئی۔
بچے محمد احمد کو داتا صاحب دربار سے بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ والدین کی جانب سے بچے کی تلاش پر پولیس ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: لیبیا، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 385 پاکستانی گرفتار
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ اغواء کار خاتون کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔