انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج کتنے کا رہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز پر ڈالر کے ریٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس سے قبل دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 25 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو کر 290 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: "مانیٹری پالیسی میں شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی "،گورنر سٹیٹ بینک
کے ایس ای 100 انڈیکس 374 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 4 سو 9 پر ہے۔ اس دوران 15.9 ارب روپے مالیت کے 55.6 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے اور مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے شئیرز میں لین دین ہوا، 222 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 104 کمپنیوں میں منفی رجحان رہا۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا تھا اور اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 957.60 پوائنٹس کے اضافے سے 48034.60 پوائنٹس پر آ کر بند ہوا تھا۔