ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے زائد محصولات جمع کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے جولائی میں ہدف سے زائد محصولات جمع کرلئے۔
ایف بی آر کے مطابق جولائی میں 534 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 538 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے ہیں،جولائی میں 49 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے گئے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران براہ راست ٹیکسز کی مد میں 30 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں اس ماہ ان لینڈ ریونیو ٹیکسز کی مد میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول مہنگا،ریلوے خزانے پر فیول کی مد میں کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ