سائفر تحقیقات کا معاملہ ، سابق وزیراعظم ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی سائفر اور آڈیو لیکس تحقیقات کیس میں ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دن 12 بجے طلب کیا تھا ،اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف کو 25 جولائی کو طلب کیا تھا ،سابق وزیر اعظم سے سائفر کے حوالے سے پونے تین گھنٹے تک سوالات کئے گئے تھے ،تحقیقاتی کمیٹی نے سائفر سے متعلق دیئے گئے بیانات اور گمشدگی کے حوالے سے سوالات کئے تھے ،سابق وزیر اعظم کے جوابات کی روشنی میں جوائنٹ انکوائری ٹیم نے دوبارہ طلب کیا تھا ۔
انکوائری ٹیم کے دوبارہ طلبی پر سابق وزیر اعظم پیش نہیں ہو سکے ،ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم کے پیش نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں قیمت کیا رہی؟ صرافہ بازار سے اہم خبر آگئی