(روزینہ علی) وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجر ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسان مزاری نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے روزانہ اجرت پر کام کرنیوالے ملازمین کو مستقل کرنے کا کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے 77 ڈیلی ویجر ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری بھی دے دی گٸی۔
یہ فیصلہ وفاقی وزیر احسان مزاری کی زیر صدارت ہونیوالے پی ایس بی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی
اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈیڑھ ارب کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر ایشین گیمز میں شرکت کیلٸے پاکستانی دستے کی منظوری بھی دی گئی جس میں 285 کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہوں گے۔
وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ احمد حنیف اورکزٸی، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسہ سمیت دیگر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔