(24 نیوز)حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان پر دنیا کا اعتماد بحال ہونا لگا، چین کے نائب وزیراعظم کے بعد ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز آج ،ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان کل پاکستان پہنچیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز آج رات پاکستان پہنچیں گے، ترکیہ نائب صدر کے وفد میں ترکیہ بحریہ کے حکام بھی شامل ہوں گے، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی و دفاعی مفاہمتی یادداشتوں ہر دستخط کئے جائیں گے۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کریں گے،دورے کا مقصد کراچی میں پاک اور ترکیہ بحریہ کے درمیان دفاعی منصوبے کا افتتاح ہے،سادت یلماز کل کراچی میں ایک پروقار تقریب می مشترکہ منصوبے پی این ایس طارق کی لانچنگ کریں گے،وزیر اعطم شہباز شریف اور سادت یلماز تقریب کے مشترکہ مہمانان خصوصی ہوں گے۔
سفارتی ذرائع نے کہاکہ کل شام ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے،ایرانی وزیر خارجہ کی باضابطہ ملاقاتوں کا سلسلہ پرسوں سے شروع ہو گا، ایرانی وزیرخارجہ 3 اور 4 اگست کو پاکستانی حکام سے با ضابطہ ملاقاتیں کرینگے،دورہ پاکستان کے دوراں بلاول بھٹو زرداری اور ڈاکٹر حسین امیر عبدالہیان کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہونگے۔
ذرائع کا مزید کہناتھا کہ دونوں وزرائے خارجہ دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے،دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے ساتھ علاقائی صورت پر مشاورت کی جائیگی، ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے فروغ، ایران پاکستان تین نئی سرحدی منڈیوں کے قیام پر بات چیت کریں گے۔
ذرائع کاکہناتھا کہ ملاقاتوں میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن اور فغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا،ایران کی جانب سے آئی پی منصوبے ہر عملدآمد کے حوالے سے ٹھوس ضمانت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے،ایران پاکستان گیس پائپ لائن میں تاخیر کی وجہ سے جرمانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جاے گا۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں اور کالعدم گروہوں کی محفوظ پناہ گائیں دونوں ممالک کیلئے باعث تشویش ہیں، افغان امن و سلامتی کیلئے مشترکہ و علاقائی کوششوں پر بات چیت کی جائیگی،مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے حالیہ دورہ ایران میں بھی افغانستان میں کالعدم گروہوں کے درپیش چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے نائب چینی وزیر اعظم ہی لیفینگ آج وطن واپس روانہ ہوں گے،ہی لیفینگ کے دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان متعدد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے،اگست میں چین، ترکیہ اور ایران کے وفود کے دورے پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کے عکاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کا غصہ بے قابو؛ سابق وزیراعلیٰ سمیت 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا