پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Aug 01, 2023 | 20:33:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک  کے بیشتر حصوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا, تاہم وفاقی دارالحکومت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،

محکمہ موسمیات  کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، صوابی، سوات، نوشہرہ، دیر، کوہستان اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، خطہ پوٹھوہار اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دریائے ستلج ،سیلاب کی تباہ کاریاں ، درجنوں گھر ملیامیٹ، کھڑی فصلیں تباہ

محکمہ موسمیات نے جھنگ، سر گودھا، خوشاب، میانوالی، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے۔

اسی طرح کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

مزیدخبریں