سابق بھارتی کرکٹر انشومن گائیکواڈ کینسر سے جنگ ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ کینسر سے طویل جنگ کرنے کے بعد 71 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ کافی عرصے سے خون کے کینسر (بلڈ کینسر) میں مبتلا تھے اور آج انتقال کر گئے، وہ کافی عرصے سے لندن میں رہنے کے بعد ایک ماہ قبل ہی بھارت کے شہر برودہ میں علاج کے لیے واپس آئے تھے۔
انہوں نے 1975 سے 1987 تک 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 1985 ٹیسٹ رنز سکور کیے جس میں ان کا سب سے بڑا انفرادی سکور پاکستان کے خلاف بنایا گیا 201 رنز تھا، وہ اکتوبر 1997 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے ستمبر 1999 تک ذمہ داری نبھائی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ،بابراعظم کی ٹیسٹ میں ترقی اور ٹی 20میں تنزلی، کس پوزیشن پر براجمان؟ جانیے
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے سابق کرکٹر انشومن گائیکواڈ کے علاج کے لیے اپنی پنشن دینےکا اعلان کیا تھا۔