حکومت غیر سنجیدہ نظر آئی تو مذاکرات سے علیحدہ ہوجائیں گے، جماعت اسلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جماعت کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اگر حکومت غیر سنجیدہ نظر آئی تو مذاکرات سے علیحدہ ہوجائیں گے.
لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کمیٹی سے کمیٹی نکلی تو پھر کمیٹی چوک پراحتجاج ہوگا۔
یاد رہے کہ مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ حکومت نے جماعت اسلامی کے مطالبات پر پیشرفت کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔
29 جولائی کو مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرن سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا تھا کہ وزیراعظم و وزرائے اعلیٰ سمیت سب کو 1300 سی سی گاڑیاں دی جائیں، تمام ججز کو بھی 1300 سی سی گاڑیاں فراہم کی جائیں، بڑی بڑی گاڑیوں کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔
26 جولائی کو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ کارکنان کو جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دے دیں، ہم ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے۔
یاد رہے کہ 11 جولائی کو جماعت اسلامی پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 26 تاریخ کو دھرنا دینے کا اعلان کردیا تھا۔