پی ٹی آئی پر پابندی آئین و قانون کے مطابق ہوگی،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ریاست کے مفادات پر براہ راست حملہ آور ہے،پی ٹی آئی پر پابندی آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔
احسن اقبال کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی بتائیں فوج سے کس بات پر مذاکرات کرنے ہیں،پی ٹی آئی سیاسی جنگ کو امریکی ایوان میں لے گئی،فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت ہو تو کوئی پریشانی نہیں،فوج نے دو ٹوک کہا ہے کہ وہ سیاست سے علیحدہ رہنا چاہتی ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے طرز سیاست کو کسی جمہوریت میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔