(24نیوز) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے کا ہوگیا ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 2441 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا تھا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 10گرام سونا 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے پر پہنچ گیا تھا۔