نئے مالی سال کا پہلا مہینہ ہی شہریوں پر بھاری ،مہنگائی میں اضافہ ہوگیا

Aug 01, 2024 | 16:48:PM

(وقاص عظیم )نئےمالی سال کے پہلے مہینے میں مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ۔جون کے مقابلے جولائی میں مہنگائی میں 2.10 فیصد کا اضافہ ہوا،جولائی2024 میں مہنگائی کی شرح 11.09 فیصد پر رہی۔

نئےمالی سال کے پہلے مہینے کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ،ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلےجولائی میں مہنگائی میں 2.10 فیصد کا اضافہ ہوا،جولائی2024 میں مہنگائی کی شرح 11.09 فیصد پر رہی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی میں شہروں میں مہنگائی 2.03اوردیہاتوں میں2.20 فیصد بڑھی، جولائی میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 13.18 فیصد رہی،گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح8.14 فیصد رکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کردی ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول،ڈیزل اور دیگر تیل کی اقسام سستی ہوگئی ہیں۔

مزیدخبریں