(ویب ڈیسک )اس وقت میڈیا پر مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی دوسری شادی کے چرچے ہیں ، جس کی اطلاع دانیہ شاہ نے خود اپنی ویڈیو کے ذریعے دی لیکن صارفین بہت سے سوالات کے جواب جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ آیا یہ شادی کب ہوئی ؟ دانیہ شاہ کا نیا شوہر ہے کون ؟ان جیسے مزید بہت سے سوالات کے جوابات حاصل کر لیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ نے جس شخص کو بطور شوہر چنا ہے ان کا نام احمد شہزاد ہے ، حیران کن طور پر احمد شہزاد کی یہ چوتھی شادی ہے ، اپنی چوتھی شادی پر گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ’ہمارے معاشرے میں عورت کی دوسری شادی کو جرم سمجھا جاتا ہے، میں شادی کو اللہ کی رحمت سمجھتا ہوں اور دانیہ شاہ سے میری چوتھی شادی ہے اور مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں‘۔
دانیہ کے شوہر نے انکشاف کیا کہ یہ نکاح دانیہ کے والد کی زندگی میں ہوا تھا اور اب وہ انتقال کر چکے ہیں ،عامر لیاقت کی موت کے بعد دانیہ شاہ پر بدکرداری کے الزامات لگائے گئے لیکن میرا ماننا ہے کہ میں نے آج تک دانیہ سے زیادہ معصوم اور پرہیزگار خاتون نہیں دیکھی، احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ سے شادی کیلئے کالے جادو سے متعلق خبروں کی کوئی صداقت نہیں ہے وہ محض ایک مزاحیہ ویڈیو تھی جس کے بعد یہ افواہیں سرگرم ہوئیں کہ میں نے 20 ہزار دے کر کالا جادو کروایا ہے۔
دانیہ شاہ عامر لیاقت کی موت کے بعد ایک عرصے تک میڈیا سے دور ہو گئی تھیں لیکن پھر اچانک انہوں نے عامر لیاقت کی وراثت سے حصے کیلئے کیس دائر کر دیا اور جس وکیل نے ان کا کیس لڑنے کا فیصلہ کیا تھا ان کی ایک ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا دانیہ شاہ نے انہیں یہ کیس لڑنے کیلئے 2 کروڑ روپے فیس ادا کی ہے ،وکیل نے ساتھ میں چیلنج بھی کیا تھا کہ اب میں دیکھتا ہوں کہ کیسے کوئی دانیہ شاہ کا حصہ انہیں نہیں دیتا، دلچسپ بات یہ ہے کہ دانیہ کے نئے شوہر یہی وکیل صاحب ہیں ۔