(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 ہفتےمیں گرینڈالائنس بلانے جارہے ہیں، گرینڈالائنس کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ان تمام جماعتوں کوملائیں گے جو رجیم چینج کے خلاف ہیں، جوسڑکوں پر تحریک چلا رہے ہیں ہم ان کو اکھٹا کریں گے۔ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں گے،اسد قیصرنے مزید کہا کہ ہم جماعت اسلامی کے دھرنے اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں یہ ملک آئین وقانون کے مطابق چلے گا، مہنگائی اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں کریں گے ۔
جبکہ عمرایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ عوام 5 اگست کوصوابی پہنچیں اور عمران خان سے محبت کا ثبوت دیں۔ ہمارے اتحاد کا نام تحریک تحفظ آئین پاکستان ہے،پی پی اورن لیگ کےپاورپلانٹس کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے خرچے بڑھ گئے ہیں۔ عوام پرٹیکس اور بوجھ بڑھ رہے ہیں جبکہ ان کے اپنے لئے مزے ہیں،عمرایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی دورمیں ایوان صدراوروزیراعظم ہاؤس کے خرچے کم کیے تھے بشریٰ بی بی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کس جرم میں جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کا جرم کیا ہے؟ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے کوئی تعلق نہیں۔