روپے کی قد رمیں بہتری ،ڈالر سستا ہو گیا

Aug 01, 2024 | 18:35:PM
روپے کی قد رمیں بہتری ،ڈالر سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر8 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 66 پیسے کا ہوگیا۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک ڈالر 14 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا،گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 8پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت280.50روپے رہی۔

دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 1.30 روپے کی کمی کے بعد 357 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 356.48 روپے کا ہو گیا، اسی طرح یورو کی قیمت 40 پیسے کی کمی کے بعد 301.43 روپے سے کم ہو کر 301.03 روپے پر آگئی ہے،اوپن مارکیٹ میں چینی یوآن 11 پیسے کی کمی سے 38.59 روپے سے گھٹ کر 38.48 روپے پر بند ہوااسی طرح جاپانی ین معمولی اضافے کے ساتھ 1.8516 روپے سے بڑھ کر 1.8594 روپے پر بند ہوا۔

خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال سستا اور اماراتی درہم کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ریال معمولی کمی کے بعد 74.27 روپے اور اماراتی درہم معمولی اضافے کے بعد 75.89 روپے پر بند ہوا۔

کرنسیز گزشتہ روز قیمت  آج کا ریٹ
یورو 301.43 301.03
 برطانوی پاؤنڈ 357.78 356.48
چینی یوآن 38.59 38.48
سعودی ریال 74.30 74.27


دوسری جانب  سونے کی قیمت میں 1000روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10گرام سونا478 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے کا ہو گیا،

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 26 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ،جس سے سونے کی فی او نس قیمت 2441 ڈالر ہو گئی ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے ریٹ میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج  کی بات کریں تو آج کاروبار کا اختتام منفی اعشاریوں پر ہوا ہے ،100 انڈیکس میں 146 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ،100 انڈیکس 0.19 فیصد کمی سے 78 ہزار کی نفسیاتی حدبرقرار نہ رکھ سکا اور 77 ہزار 740 کی سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس کی بلند سطح 78241 اور کم سطح 77595 رہی ،آج 3 ارب روپے مالیت کے 27.89 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا ۔