جماعت اسلامی اور حکومت کے مابین مذاکرات کا تیسرادور تاحال نہ ہو سکا 

Aug 01, 2024 | 18:55:PM
جماعت اسلامی اور حکومت کے مابین مذاکرات کا تیسرادور تاحال نہ ہو سکا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی )  راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے پر  حکومت اور دھرنا پارٹی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور تاحال نہ ہو سکا۔

ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں حکومتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے مزید وقت مانگا تھا ، حکومتی ٹیم نے تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ایک بار پھر مذاکرات پر حامی بھری تھی ،جماعت اسلامی  دھرنا ختم کرنے کی حکومتی خواہش سے انکار کر چکی ہے ،جماعت اسلامی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ،مذاکرات کے اگلے دور کے ساتھ دھرنے اور احتجاج کی نئی شکل پر بھی غور کررہی ہے۔