ہائیکورٹ کے پول میں موجودگریڈ21 تک کے افسران کی مختلف ججز کیساتھ تعیناتی

Aug 01, 2024 | 19:03:PM

(ملک اشرف)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا اہم انتظامی فیصلہ،ہائیکورٹ کے پول میں موجود گریڈ 18 سے 21 تک کے  عدالتی افسران  سے کام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کافی عرصے سے پول میں ,, ویلے ،، بیٹھ کر تنخواہیں لینے والے 51 عدالتی افسران کی تعیناتی  کر دی گئی،افسران کو مختلف عدالتوں کے ججز کے ساتھ تعینات کر دیا گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ  ججز کی کمی کے باوجود یہ افسران باعث کافی عرصے سے پول میں  ،، ویلے ،، بیٹھے بھاری تنخواہیں وصول کررہے تھے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد  رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری  کر دیا۔

 ایڈیشنل رجسٹرار ریاض محمود،جسٹس شجاعت علی خان ، لیاقت علی ، جسٹس علی باقر نجفی، ایڈیشنل رجسٹرار ریاض احمد انجم،جسٹس عابد عزیز شیخ، جمشید اختر شاہین ،جسٹس صداقت علی خان ،اظہر رضا ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، عامر خلیق چشتی ، جسٹس سید شہباز علی رضوی، ایڈیشنل رجسٹرار محمد ساجد اسلام ، جسٹس فیصل زمان خان،محمد ارشد ، جسٹس مسعود عابد نقوی ، شہزاد نجم نصیر بیگ ، جسٹس شاہد کریم کی عدالت تعینات کر دیئے گئے۔

اسی طرح ایڈیشنل رجسٹرار عبدالحئی قمر ، جسٹس مرزا وقاص رؤف ،ایڈیشنل رجسٹرار محمد ایوب ، جسٹس چوہدری محمد اقبال،رمضان علی، جسٹس شہرام سرور چودھری، ایڈیشنل رجسٹرار حافظ آصف خان ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، ارشد حسین ، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر،سینئر پرائیویٹ سیکرٹری جمشید اکرم  کو جسٹس اسجد جاوید گھرال کی عدالت میں تعینات کر دیا گیا۔

 پول میں موجود کورٹ ایسوسی ایٹ  نعمان  بن خالد کی  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی عدالت میں  تعیناتی ہو گئی،عدالتی افسران  شہزاد احمد ،شفقت علی ،ملک رضوان الحق اعوان کی بھی تعیناتی ہوگئی،پول میں موجود عدالتی افسر  محبوب الٰہی، محمد عمر حیات، محمد ندیم ،عرفان علی شاہ، نعیم صادق، رفیق شاد ،شہزاد احمد ناصر ،خالد محمود ،عرفان جاوید ،وقاص علی، چودھری عمران مشتاق، عمر شوکت ،عارف اکرام ، محمد متی اللہ ،عامر شجاع ، ناصر علی ،،فدا حسین کی مختلف عدالتوں میں تعیناتی کردی گئی۔

عدالتی افسران ملک امان اللہ ،رانا شاہد غفار ، نعیم رزاق، محمد انیس اصغر ، تصور  حسین ، محمد سفیان رسول، مبشر فیض، زاہد لطیف، سلیم ناصر،محمد عثمان،محمد عثمان خان،نوید اکرم سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل، کون کو ن بنچ میں شامل؟ نام سامنے آ گئے

مزیدخبریں