رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے پاس کتنی دولت ہے ؟ جان کر سب حیران رہ جائیں

Aug 01, 2024 | 19:29:PM

(24 نیوز )بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ عہد حاضر کی خوبصورت ترین جوڑی سمجھی جاتی ہے ، ان کے مداح نا صرف بھارت اور پاکستان بلکہ دن بھر میں پائے جاتے ہیں ۔ 

ان کی شہرت کا اندازہ لگانا تو مشکل ہے البتہ ان کی دولت سے متعلق حیران کر دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں ،انڈیا ٹائمز کے مطابق رنبیر کپور کی دولت کی مالیت 3ارب 45کروڑ بھارتی روپے ہے جسے اگر پاکستانی روپے میں  گنیں تو 11 ارب 47 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا رنبیر کپور نے دولت کا زیادہ تر حصہ فلموں اور اشتہارات کے ذریعے کمایا ہے البتہ  وہ بھارت کی معروف میوزک کمپنی ساون میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور وہ ممبئی سٹی فٹ بال کلب کے شریک مالک بھی ہیں ، ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ کی دولت کا تخمینہ 35کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
رنبیر کپور کے پاس کئی لگژری گاڑیاںہیں جن میں 3کروڑ 41لاکھ روپے مالیت کی رینج روور ووگ، 2کروڑ 72لاکھ روپے مالیت کی اوڈی آر 8اور 2کروڑ 14لاکھ روپے مالیت کی مرسڈیز بینز جی 63اے ایم جی و دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس بینٹلے، رولز رائس، بی ایم ڈبلیو ایکس 6اور ٹویوٹا لینڈ کروزر جیسی گاڑیاں بھی ہیں۔ ان کے پاس لگژری گھڑیوں اور سنیکرز کی بھی وسیع کلیکشن موجود ہے، جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔ 

مزیدخبریں