وفاقی تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم

Aug 01, 2024 | 20:30:PM

(روزینہ علی)وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا۔

جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے روز تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی اور طلبہ کیلئے مختلف غیرنصابی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا،فیصلہ سیکرٹری وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے احکامات پر کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں