لسبیلہ ؛آسمانی بجلی گرنے سے 77 بکریاں ہلاک

Aug 01, 2024 | 20:34:PM
لسبیلہ ؛آسمانی بجلی گرنے سے 77 بکریاں ہلاک
کیپشن: آسمانی بجلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)لسبیلہ کے پہاڑی علاقے گوٹھ بچایا شاہوک میں آسمانی بجلی گرنے سے 77 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پہاڑی علاقے میں شدید گرج چمک کیساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی بکریوں کے اوپر گر گئی،جس سے ایک ہی مالک کی 77 بکریاں ہلاک ہوئیں اوراسے  شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

موضع مٹھڑی گوٹھ بچایا شاہوک میں آسمانی بجلی گرنے سے عظیم اللّٰہ اور فیض اللّٰہ نامی شخص دونوں بھائیوں کی 77 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔مالکان کاکہناتھا کہ بکریاں ہی ہماری روزی روٹی کا ذریعہ معاش تھیں،متاثرہ بکری مالکان نے مقامی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق حکومتی قانون سازی ،تحریک انصاف نے بھی بڑا اعلان کر دیا