(24نیوز)اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور ڈی ایچ اے کے درمیان ایم اویوپر سائن ہو گیا۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور ڈی ایچ اے کے درمیان ایم اویو کی تقریب منعقد کی گئی، وزیرداخلہ محسن نقوی ،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایم اویو سائن ہونے پر وکلا کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ ہر کوئی ایک ہی سوال کرتا ہےآپ کس پارٹی سے ہیں،آج بتاتا ہوں میری پارٹی بھون صاحب کی پارٹی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم