(24نیوز)چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ کو بتایا ہے کہ ملک میں فائیو جی نیلامی مارچ اپریل میں ہونے کا امکان ہے، سیٹلائٹ پالیسی مکمل ہوگئی ہے،حکومت کہے تو ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرتے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ کا رانا محمود الحسن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمن نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ 56 فیصد آبادی کے پاس انٹرنیٹ ہے، ہم نے محرم، 9 مئی اور الیکشن سمیت گزشتہ سال 4 مرتبہ موبائل سروس بند کی۔
اجلاس میں رانا محمود الحسن نے پوچھا کہ سوشل میڈیا پر بین الاقوامی اشتہار آجاتے ہیں،کیا وہ ٹیکس دیتے ہیں؟اس پر چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ اس وقت اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کہا کہ انٹرنیشنل سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، ساری دنیا میں اس پر ٹیکس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میرا کس پارٹی سے تعلق ہے؟وزیر داخلہ محسن نقوی نے سب کے سامنے بتادیا