ایف بی آر کی بڑی کامیابی، ٹیکس وصولیوں میں 4 فیصد زائد اضافہ ریکارڈ

Dec 01, 2020 | 00:33:AM

(24 نیوز)ایف بی آر نے نومبر میں 350 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیا ۔
 ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال کے پانچ ماہ میں 1690 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کر لیا، جولائی سے نومبر تک ایف بی آر کا ہدف 1670 ارب روپے تھا، ٹیکس وصولیوں میں 4.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں مالی سال ٹیکس ٹارگٹ 4390 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں