(24 نیوز)ملتان میں ہونیوالے پی ڈی ایم جلسہ کے دوران رکاوٹوں کے باوجود ایک دلہا اپنی دلہنیا کیساتھ کئی کلو میٹر پیدل چلنے پر مجبور ہوگیا لیکن وہ رکا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان میں جلسے کو روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے کنٹینرز میں دلہا بھی پھنس گیا۔لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں لگے کنٹینرز نے دلہے کو دلہن کے ساتھ کئی کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور کردیا۔باہمت نوجوان نے دلہن کو پکڑا اور پیدل ہی کئی کلو میٹر سفر کرتا رہا اور آخر کار اپنی منزل پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کردی گئی تھیں اور شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی۔پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لی گئی تھی۔ جبکہ کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں منگوالی گئی تھیں تاہم اوپر سے ہدایت ملنے کے بعد راستے سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔