"پڑھائی پر دھیان دیا جائے"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے طلبا سے گزارش کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں کو بطور چھٹیاں نہ گزاریں بلکہ نصاب پر نظر ثانی کریں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بڑے بھاری دل سے کیا گیا کیونکہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا۔انہوں نے طلبا سے کہا کہ اس وقت نصاب پر نظر ثانی کریں، ہوم ورک کریں، مختصر طور پر ہی سہی لیکن زیادہ سے زیادہ مطالعہ جاری رکھیں۔
We had to close educational institutions because coronavirus infections were rising very fast. It was done with a heavy heart. I request all students to use this time not as a holiday but to revise their courses, do homework, in short continue with studies as much as possible
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) December 1, 2020
خیال رہے کہ شفقت محمود کے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلے کو طلبا میں خوب پزیرائی ملی تھی.
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے سکولوں کی بندش کے اعلان کے بعد سے مقبولیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، اسی ضمن میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی انہیں داد دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔
سکولوں کی بندش کے فیصلے کے بعد عارف علوی کا شفقت محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ شفقت محمود کے اعلان پر زبردست ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔