سانس لینے میں دشواری،ڈاکٹرز حیران ،مریض پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حیران کن طور پر 50 سال سے زائد عرصے تک ناک میں پھنسے سکے کے ساتھ زندگی بسر کرنے والے شخص کی بالآخر دیرینہ پریشانی سے جان چھوٹ گئی۔روسی شخص کے ناک سے 53 سال بعد سکہ اور پتھر نکال لیے گئے یہ سکہ راج الوقت کے مطابق ‘پینی’ کی حیثیت رکھتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق :مذکورہ شخص نے بتایا کہ جب وہ 6 سال کا تھا تو کھیل کود کے دوران سکہ اس کے ناک میں جا کر پھنس گیا اوراس نے اپنی ‘سخت مزاج’ والدہ کو خوف کے مارے اس معاملے سے آگاہ نہیں کیا۔و قت یونہی گزرتا رہا اور سکہ نے اس کے ناک میں ہی اپنی جگہ بنا لی۔ناک میں پھنسے سکے کے ساتھ نصف صدی سے زائد عرصہ گزارنے والے شخص کو 59 سال میں سانس میں دشواری پیش آئی تو اس نے معالج سے رابطہ کیا۔
واضح رہے کہ ،معائنے میں ڈاکٹرز یہ دیکھ کر حیران رہ گئے ،کہ اس شخص کے سیدھے نتھے میں ایک سکہ پھنسا ہوا ہے جس کی وجہ سےاس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔اور وہ سانس ٹھیک سے نہیں لے پارہا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے عام بے ہوشی کی دوا کر اینڈوسکوپک سرجری کی اور نتھے سے سکا اور پتھر نکال لیے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے ناک سے سکہ نکالنے کے بعد اس شخص کی سانس کی تکلیف دور ہوگئی اور اسے اب سانس کی دشواری کا سامنا بھی نہیں ہے۔