برطانوی اکیڈمی نے اے آر رحمان کو  اپناسفیر مقرر کر دیا

Dec 01, 2020 | 10:35:AM
برطانوی اکیڈمی نے اے آر رحمان کو  اپناسفیر مقرر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) نے پیر کو نیٹ فلکس کے تعاون سے درخواستوں کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے ہندوستانی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کو 2020-21 کے لئے اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔


بافٹا کا برطانیہ ، امریکہ اور چین کے ساتھ  بھارت میں فلم ، سپورٹس اور ٹیلی ویژن میں آنے والی نسل کے لئے تخلیقی صلاحیتیں پیش کرنے اور تعاون کی سمت اٹھایا گیا پہلا قدم ہے۔پریس ریلیز کے مطابق بافٹا نے  2020-21 کے لئے معروف موسیقار اے آر رحمان کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بریک تھرو انڈیا کے پروگرام کو ٹام ہالینڈ، لیٹیا رائٹ ، فلورنس پُگ ، جیسی بکلے ، جوش او کارنر اور کالم ٹرنر جیسے لوگوں کا تعاون حاصل ہے۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے آر رحمان نے کہا ’’مجھے بافٹا کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔بھارت میں فلم ، کھیل اور ٹیلی ویژن کی دنیا کے لئے حیرت انگیز ٹیلنٹ تلاش کیا جاسکے گا۔یہ ذہین فنکاروں کے لئے ایک منفرد موقع ہے ، میں ہندوستان سے منتخب کی گئی بہترین صلاحیتوں کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے لئے پرجوش ہوں۔

بافٹا کے چیف ایگزیکٹو امینڈی بیری او بی ای نے کہا ’’بافٹا ہندوستان میں تخلیقی صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور اسسکےمظاہرے، سیکھنے اور صلاحیت کے پروگرام کو فروغ دینے کے لئے پرجوش ہے‘‘۔