قاتل کورونا کے وار۔۔۔1 دن میں 67 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھرمیں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ایک دن میں67 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا پہلے سے زیادہ تباہی مچانے لگا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 40 ہزار 969 ٹیسٹ کئے گئے،اس طرح کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 5 فیصدرہی جبکہ اب تک کُل 55 لاکھ 49 ہزار 779 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 458 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 67 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 863 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 482 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 91 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 49 ہزار 105 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 165 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 43 ہزار 286 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 74 ہزار 350 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 935 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 578 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 36 ہو گئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 370 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 369 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 30 ہزار 406 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 318 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 187 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 167 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار 933 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 169 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 658 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 97 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔