"دادی کی وفات"حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور 

Dec 01, 2020 | 10:58:AM

(24نیوز)احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی پیرول رہائی کے باعث حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری کے روبرو حمزہ شہباز نے دادی کی وفات کے باعث اپنے وکیل کے ذریعے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جنازہ، قل ہوچکے، اب کیسی حاضری معافی، احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل کی دوبارہ استدعا پر حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے نواز چودھری نے حاضری لگوائی۔

حمزہ شہباز کی ایک سماعت میں عدم پیشی کے معاملے پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری عدنان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کی جا رہی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 

 


 

مزیدخبریں