(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین گریگ بارکلے نے تسلسل کے ساتھ پاکستان اور بھارت کے باہمی مقابلوں کی حمایت شروع کردی۔
تفصیلات کا مطابق ایک انٹرویو میں گریگ بارکلے نےکہا ہے کہ عالمی ایونٹس کا سلسلہ اور معیار برقراررکھنے کے حق میں ہوں لیکن ممبرملکوں کے درمیان باہمی سیریز کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کو بھی آپس میں تسلسل کے ساتھ کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں لیکن اس ضمن میں کوئی کردار ادا کرنا میری صوابدید نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس میں سیاسی اور زمینی حقائق کار فرما ہیں۔
آئی سی سی کے بھارت کے ساتھ تعلقات سرد گرم رہنے کے سوال پر بارکلے نے کہا کہ ہر کوئی ایک بڑے رکن کے طور پر بھارت کی اہمیت سے آگاہ ہے، ہم اس کو دیگر ممبرز کی طرح ہی سمجھتے ہیں۔دوسری جانب بی سی سی آئی کا خیال ہے کہ بھارتی کرکٹ آئی سی پی کی ضرورت ہے، اگر کوئی اختلافات ہیں تو مل بیٹھ کر ختم کیے جا سکتے.