ایل پی ایل،محمد عامر اور آفریدی کی افغان بولر سے تلخ کلامی

Dec 01, 2020 | 11:40:AM
ایل پی ایل،محمد عامر اور آفریدی کی افغان بولر سے تلخ کلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کینڈی ٹسکرز کے افغان فاسٹ بولر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر کے درمیان تلخ کلامی شاہد آفریدی بھی الجھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامرکی جانب سے چوکا لگانے پر افغان بولر نوین آپے سے باہر ہوگئے، بولر نے عامر کو برا بھلا کہا گیا جس پر عامر نے بھی جواب دیا اور اگلے ہی اوور میں پھر چھکا لگادیا جب کہ میچ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی جاری رہی۔

 میچ کے بعد شاہد آفریدی نے بھی افغان بولر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں  یہی نہیں آفریدی نے افغان بولر پر غصہ دکھایا اور پھر معاملہ حل کرنے کا کہا۔

 

واضح رہے کہ سری لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ سری لنکا کے بھنوکا راجہ پاکسا نائب کپتان ہیں۔