یہ بابر کا نجی معاملہ ہے،سمیع الحسن، خاتون عدالت پہنچ گئی
(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر زیادتی، مارپیٹ ،دھمکیاں، اسقاط حمل اور شادی کا جھانسہ دے کر شادی نہ کرنے جیسے الزامات لگانے والی خاتون نے بابر اعظم پر مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق :بابراعظم کے ساتھ 11 سالہ تعلق کا الزام لگانے والی خاتون حامیزہ نےبتایا کہ میرا تعلق بابر اعظم کے ساتھ اس وقت سے ہے جب یہ ایک غریب آدمی تھا ۔ ہم دونوں ایک ہی محلہ میں رہتے تھےاور کلاس فیلو بھی تھے۔ تھانہ نصیر آباد میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دی تھی ،جس کے بعد خاتون نے ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی عدالت میں بھی درخواست دائرکی ہے۔عدالت نے خاتون کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ حامیزہ مختار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بابراعظم نے شادی کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ انکاری ہے، بابر نے شادی کا جھانسہ دے کر دھوکہ دیا۔ لہٰذا عدالت اس کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم دے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم پر لاہور کی حامیزہ نامی خاتون نے پریس کانفرنس میں سنگین الزامات لگائے تھے۔خاتون نے یہ بھی کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگا لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں میں رکھتا رہا۔خاتون نے بابر اعظم پر زیادتی، مارپیٹ ،دھمکیاں، اسقاط حمل اور شادی کا جھانسہ دے کر شادی نہ کرنے جیسے الزامات لگائے تھے جب کہ خاتون حامیزہ نے کرکٹر عثمان قادر کا نام بھی لیا تھا۔ دوسری جانب حامیزہ نامی لڑکی کے الزامات پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن کا کہنا ہے کہ یہ بابر کا نجی معاملہ ہے، ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔