ارمیلا ماتونڈکر انتہا پسند جماعت شیوسینا میں شامل

Dec 01, 2020 | 12:13:PM

( 24  نیوز) اداکاری سے میدان سیاست میں قدم جمانے والی ارمیلا ماتونڈکر انتہا پسند جماعت شیوسینا میں شامل ہوگئی۔

ان خیالات کا اظہارشیو سینا کے رکن پارلیمنٹ و ترجمان سنجے راوت نے ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ماتوندکرشیوسینک ہی ہے اور ان کے پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی کے خواتین شبعہ کو مزید طاقت حاصل ہوگی۔
واضح رہے کہ کہ ماتوندکر نے کانگریس کی ٹکٹ پر ممبئی کے مضافات سے پارلیمنٹ کے انتخابات میں قسمت آزمائی کی تھی لیکن انھیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، حال ہی میں ماتوندکر کو شیوسینا نے گورنر کے کوٹے سے قانون ساز کونسل میں نامزد کیا ہے۔
شیوسینا کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں شہر میں اپنے روایتی ووٹ بینک کو مستحکم کرنے کے علاوہ ، نوجوانوں اور مزدور طبقے کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے ، متونڈکر کا داخلہ اہم ہوگا۔

وزیر اعلی اودھوٹھاکرے نے پہلے ہی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ شیوسینا ، این سی پی اور کانگریس بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے بی ایم سی کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

مزیدخبریں