خاتون کے گھر ڈاکا،دکھاوا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سوشل میڈیا پر اکثر لوگ مہنگی برانڈز کی چیزیں اور مہنگے لائف اسٹائل کا دکھاوا کر کے صارفین کی توجہ مبذول حاصل کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ دکھاوا مہنگا بھی پڑجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق :حال ہی میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کو بھی ایسا کرنا مہنگا پڑ گیا ،جب کہ ڈاکوؤں نے ان کے گھر میں گھس کر قیمتی سامان کا صفایا کر دیا۔ہانگ کانگ کی نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہنگی مہنگی برانڈز کی چیزیں مداحوں سے شیئر کرتی ہیں۔حال ہی میں ان کے گھر میں 3 ڈاکو گھس آئے، جنہوں نے ان کا تقریباً 50 لاکھ ڈالرز کا قیمتی سامان چرایا۔
واضح رہے کہ ،سوشل میڈیا انفلوئنسر نے بتایا کہ وہ اپنے 6 ماہ کے بیٹے کے ساتھ ایک لگژری اپارٹمنٹ میں رہائش پزیر ہیں، گزشتہ دنوں رات میں 3 ڈاکو ان کے اپارٹمنٹ میں گھس آئے اور تیز دھار آلے کے زور پر یرغمال بنا کر ان کے 6 ماہ کے بیٹے، کام والی اور انہیں رسی سے باندھ دیا تھا۔خاتون نے بتایا کہ ایک ڈاکو نے ان پرتشدد بھی کیا اور پیسوں کے بارے میں پوچھتا رہا۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پیسے گھر میں نہیں رکھتی۔پوری کوشش کے باوجود جب اور نقد رقم نہ ملی تو ڈاکوؤں نے ایک سوٹ کیس میں تمام قیمتی سامان ڈالا جس کی مالیت تقریباً 50 لاکھ ڈالرز تھی اور لے کر فرار ہوگئے۔