(24نیوز)نئی دہلی میں بھارتی شہری نے چوتھی بیٹی کی پیدائش کا قصور وار بیوی کوٹھہراتے ہوئے قاتلانہ حملہ کردیا، تاہم خوش قسمتی نے خاتون زندہ بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیٹی کی پیدائش پر بیوی پر قاتلانہ حملے کا واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع انگریز بازار میں پیش آیا جہاں پولیس نے ایک شخص کو اپنی بیوی کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے چوتھی بیٹی کو جنم دیا تھا، جس پر سسرال والے شدید ناراض تھے اور خاتون کے ہسپتال سے گھر لوٹنے پر انتہائی غیر مناسب رویہ اختیار کئے ہوئے تھے۔
اس دوران شیخ عمران نامی شخص نے بیوی پر چوتھی بیٹی کو جنم دینے پر طنز پر کیا جس کے باعث میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہوگیا اور بات جان سے مارنے تک پہنچ گئی۔
گھر سے شور کی آوازیں باہر آئیں تو پڑوسی بھی جمع ہوگئے۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔
پولیس نے پڑوسیوں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے شیخ عمران کو حراست میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔