نیوزی لینڈ کا دورہ،  46 میں سے 42 پاکستانی کرکٹرز کے کرونا  نتائج منفی 

Dec 01, 2020 | 12:44:PM

 (24 نیوز) نیوزی لینڈ کا دورہ کرنیوالی  پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیسرے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ۔ 46 ممبران کے ٹیسٹ میں سے 42 ممبران کے کووڈ 19 کے نتائج منفی آئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق کرونا کے تین کوویڈ-19 ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ وہ ہسٹورک ہیں یا نہیں جبکہ ایک کا نتیجہ آنا باقی ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فی الحال ٹریننگ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔  

 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ سکواڈ  میں ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 7 تھی۔پہلے بھی پاکستانی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو وارننگ دی تھی۔

واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم 24 نومبر کو دورہ نیوزی لینڈ کو براستہ دبئی روانہ ہوئی تھی، دورے کے دوران قومی ٹیم 3ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹٰی 20 میچ 18دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں