بھارتی نائب کپتان کا بمراہ کی گندی بالنگ کا دفاع

Dec 01, 2020 | 13:05:PM

(24 نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان لوکیش راہل نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز گنوانے کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بمراہ جلد  اچھی گیند بازی میں واپسی کریں گے ۔


 یاد رہے کہ انڈین فاسٹ بالر بمراہ آسٹریلیا کے خلاف دو میچوں میں ابتک کچھ خاص گیندبازی نہیں کرسکے ہیں۔انہوں نے پہلےون ڈے میچ میں دس اوور میں 73 رن دے کر ایک وکٹ اور دوسرے میچ میں دس اوور میں 79 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔  واضح رہے کہ بھارت کودونوں میچوں میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  

مزیدخبریں