سیلفی کا شوق ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا

Dec 01, 2020 | 13:23:PM
 سیلفی کا شوق ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

تفصیلات کے مطابق،محمد ذیشان رحیم یارخان کے نزدیکی دیہات بستی چکر موہانا کا ر ہائشی تھا۔محمد ذیشان جس کی عمر 17سال تھی اپنے دوستوں کے ساتھ  دریائےچناب میں کشتی کی سیر کے لئے گیا سیر کے دوران کشتی میں سیلفی بناتے ہوئے ان بیلنس ہو کر دریا میں جا گرا اور  ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق،  ذیشان دوستوں کے ساتھ کشتی میں سوار تھا، اس دوران وہ دوستوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے توازن کھو بیٹھا اور دریا میں گر کر ڈوب گیا۔غوطہ خوروں نے 6 گھنٹے طویل جدوجہد کے بعد نوجوان کی لاش نکال لی اور ورثا کے حوالے کردی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 سالہ ذیشان بستی چکر موہانا کا رہائشی اور گیارہویں جماعت کا طالب تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایک سکیورٹی گارڈ سیلفی بنانے کے شوق میں اپنی ہی رائفل کی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا ۔